پرویز الہٰی کس کے ساتھ ہیں؟ اعلان کر دیا

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں اور میری فیملی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گی۔

لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی پاکستان کے ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیڈر بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ میں شہباز شریف نے کیا خطاب کرنا تھا، اصل خطاب تو بانیٔ پی ٹی آئی کا تھا۔پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ جتنا نقصان موجودہ حکومت نے کیا ہے شاید ہی کسی حکومت نے کیا ہو، آپ دیکھ لیں کسانوں کا کیا حال ہے، میرے سارے منصوبے ختم کر دیے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا منصوبہ تھا وہ بھی ختم کر دیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس حکومت نے آ کر بجلی مہنگی کر دی اور لوگوں کا جینا مشکل کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close