منظور وسان کی عمران خان سے متعلق ایک اور پیشگوئی

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہےکہ محسوس ہورہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی نے بھڑکیں مارکربانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج کروا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں لیکن ریلیف دینے والےبھی بڑے پکےہیں وہ پریشر میں نہیں آئیں گے، محسوس ہورہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی مزیدکچھ عرصہ جیل میں رہیں گے۔

منظور وسان کا کہنا تھاکہ حکومتی سسٹم چلےگا،مگر چہرے تبدیل ہونگے، وزیراعظم شہباز شریف موجودہ حالات میں کچھ کمال دکھاگئےتوبچ جائیں گے۔

سال 25-2024 کیلئےتعلیمی کلینڈرجاری

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close