پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، اہم رہنما ن لیگ میں شامل

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ٹریڈر زون کے سیکرٹری جنرل زبیر احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد رکن قومی اسمبلی این اے 142ساہیوال چوہدری عثمان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

آج نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ (آئینی ترامیم) کے لیے حکومت کی سیٹس 216 ہو گئی ہیں۔ بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا۔دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کا اپنے 3 رکن قومی اسمبلی سے رابطہ نہیں ہے (کیونکہ) 3 لوگ ترامیم کے لیے حکومت کے ساتھ مل گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 219 ووٹ ہو گے ہیں، ابھی آگے دیکھیں کیا کیا ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close