اہم اجلاس طلب کر لیا گیا، ایجنڈا کیا ہے؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آج اہم اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس میں وزراء اور تمام متعلقہ اداروں کے حکام کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایس سی او اجلاس کی تیاری سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ملائیشین وزیرِ اعظم کے دورے سے متعلق تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس رواں ماہ اسلام آباد میں ہو گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج ہی دورۂ امریکا اور برطانیہ سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 3 دن قبل امریکا سے واپسی پر لندن رک گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close