حکومت نے پی ٹی آئی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

پشاور (پی این آئی)وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں پر اسلام آباد میں سنگجانی جلسے میں تقاریر کی بنیاد پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت ضابطہ فوجداری کی سیکشن 196 کے تحت درخواست جمع کرائے گی، اس سیکشن کے تحت مقدمات ناقابل ضمانت ہوتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پولیس کو وارنٹ کی ضرورت بھی نہيں ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل دونوں نے فیصلے کی توثیق کردی ہے جس کے بعد معاملے کی وفاقی کابینہ سے باضابطہ منظوری کیلئے درخواست کردی گئی۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تھا۔ جلسہ مقررہ وقت سے کئی گھنٹے زائد چلا تھا اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خطاب میں سخت زبان استعمال کی تھی۔اس جلسے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close