ایف بی آر کا گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ مالی سال 2024 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں کی جا رہی، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،تمام ٹیکس دہندگان سے درخواست ہے کہ جرمانہ اور سزاؤں سے بچنے کے لئے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close