پی ٹی آئی میں اختلافات، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ختم کرنے کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان نے بڑے عہدے کی قربانی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا، نئے چئیرمین کے لیے اسد قیصر کو فیورٹ قراردیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو بانی تحریک انصاف کا پیغام پہنچایا گیا تھا، اسد قیصر عمران خان کو ملنے جمعرات کو اڈیالہ جیل بھی گئے تھے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد قیصر کئی گھنٹے انتظار کرتے رہے مگر ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات نہ ہونے کے باعث عمران خان نے اعلان نہیں کیا۔

دریں اثنا پی ٹی کی رہنما علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہےکہ احتجاج ختم نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہمدردوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ہفتہ کے روز احتجاج ختم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور بیرسٹر گوہر کو بزدل قرار دیتے ہوئے ہٹانے کا کہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close