سوات (پی این آئی) اے ٹی سی سوات نے پی ٹی آئی کے اہم رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کوبری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق عدم ثبوت کی بناپرشوکت یوسفزئی سمیت تمام افراد کو بری کیا گیا،شوکت یوسفزئی اوردیگر پر دہشت گردی کے مقدمات درج تھے۔دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کےخلاف کیس میں آئی جی اسلام آباد کو جعلی مقدمات ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔علاوہ ازیں اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بری کردیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سنایا،فواد چودھری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں