راولپنڈی (پی این آئی) اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب سے لاپتا تھے۔۔۔۔۔
ڈان نیوز کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے لاپتا سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم گھر پہنچ گئے، محمد اکرم 25 ستمبر کو گھر پہنچے تاہم اہل خانہ نے واپسی کی اطلاع کسی کو نہیں دی۔۔۔۔۔ چند روز قبل ڈی آئی جی پریژن آفس کے اسسٹنٹ ناظم شاہ بھی گھر واپس پہنچ گئے تھے، ناظم شاہ بھی سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کے ساتھ لاپتا ہوئے تھے ۔۔۔۔ اس کے علاوہ لاپتا ہونے والے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظفر غوری 17 اگست کو ہی گھر واپس پہنچ گئے تھے۔۔۔۔
یہ بات اہم ہے کہ سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو محکمہ جیل نے فرائض میں غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ محمد اکرم کی فیملی سے محکمہ جیل خانہ جات نے سرکاری رہائش گاہ بھی خالی کرالی تھی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں