میرپور خاص (پی این آئی) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کے ماورائے عدالت قتل کے کیس میں محکمہ داخلہ سندھ کی درخواست پر واقعہ میں ملوث پولیس افسران سمیت 24 افراد کےنام اسٹاپ لسٹ میں ڈال
دیئے گئے ہیں۔۔۔۔۔ اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے جانے والوں میں ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری اور ایس ایس پی عمر کوٹ آصف رضا بلوچ کا نام شامل ہے۔۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق ایک انسپکٹر، 4 سب انسپکٹرز، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 13 کانسٹیبل کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں