جو ملک میں ہو رہا ہے اس کی جوابدہ ن لیگ ہے، شاہد خاقان کا دبنگ مؤقف

پشاور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عوام کے حقِ احتجاج نہیں روکنا چاہیے۔اس حوالے سے ملک میں پائی جانے والی غیر جمہوری سوچ ختم کرنا ہوگی، خیبر پختونخوا کے

لوگ یہاں وہاں جائیں اور وہاں کے لوگ یہاں آئیں، کسی کو روکنا نہیں چاہیے۔۔۔۔ پشاور میں گفتگو کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ جلسہ کرنا جمہوری حق ہے۔ موٹر وے پر دیواروں کو کھڑا کیا گیا، آج حکومت خود عوام کو تکلیف دے رہی ہے، جلسہ ہوتا ہے تو ہونے دیں۔۔۔۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام سے بنیادی حق نہیں چھینا جاسکتا، ترامیم عوام کے سامنے رکھیں پھر اسمبلی میں لے جائیں، حکومت نے

کوئی مسودہ عوام کے سامنے نہیں رکھا۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ہونے والی ترامیم ملک کے مفاد میں نہیں۔ فوج، عدلیہ اور حکومت مل کر ملک کو آگے لے جائیں۔۔۔۔ جو ملک میں ہو رہا ہے اس کی جوابدہ مسلم لیگ ن ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close