مقدمہ نہیں ہے تو عمران خان کو چھوڑ دیں، سابق وزیر اعظم کی تجویز

 پشاور (پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حقِ احتجاج روکنے والی غیر جمہوری سوچ کا خاتمہ کرنا ہوگا۔۔۔۔ بانی پی ٹی آئی پر اگر مقدمہ نہیں تو انہیں چھوڑ دینا چاہیے۔۔۔۔ان کا

کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ہونے والی ترامیم ملک کے مفاد میں نہیں۔ فوج، عدلیہ اور حکومت مل کر ملک کو آگے لے جائیں۔۔۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دوصوبوں کے حالات ٹھیک کرنا حکومت کا کام ہے۔ حکمران ملک کو جوڑیں تفریق مت لائیں، ملک کو نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو حلف کے اندر رہنا چاہیے۔ بانی پی ٹی نے قانون توڑا ہے تو مقدمہ درج کریں، 17 مہینے کے بعد بھی فرد جرم ثابت نہیں ہوا تو یہ عوام نہیں مانیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close