مولانا فضل الرحمان نے نازک معاملات چھیڑ دیئے

 پشاور (پی این آئی) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کا مینڈیٹ نہیں کہ وہ ترمیم کرے۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمان اتنی بڑی آئینی ترمیم کی حقدار نہیں، جعلی

قسم کی پارلیمنٹ سے اتنی بڑی آئینی ترمیم کروانا ناانصافی ہے۔۔۔۔۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ عدالتی ڈھانچے میں جو تبدیلی لائی جارہی تھی وہ عوام کے مفاد میں نہیں تھی۔۔۔۔۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتے۔ خیبر پختونخوا میں ان کا مینڈیٹ چرایا گيا ہے، چاہتے ہیں کہ نئے الیکشن ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close