اسلام آباد (پی این آئی)بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس پارٹی رہنماؤں سے جواب طلبی کرنے لگا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جبران الیاس کو یہ اختیار بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دیا گیا ہے۔ پارٹی رہنماؤں سے جواب طلبی کے ثبوت مختلف ذرائع سے سامنے آنے لگے۔ذرائع اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ جبران الیاس نے واٹس ایپ گروپ” جبران اینڈ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ ” بنا رکھا ہے۔ اس گروپ میں علی حسنین ملک، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز ، رؤف حسن اور سلمان رضا اور دیگر رہنما شامل ہیں۔
تین جون کو جبران الیاس نے واٹس ایپ گروپ میں ایف آئی اے کی پارٹی رہنماؤں سے تحقیقات کے تناظر میں ہدایات بھیجتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو تحقیقات سے متعلق کچھ پوچھنا ہے تو آپ یہاں پوچھ سکتے ہیں۔ میں بخوشی جواب دوں گا مگر مفرضوں کی بنیاد پر کوئی بات نہیں کرنی ، جیسا کہ میرے پاس بانی پی ٹی آئی کا کوئی اکاونٹ نہیں اور سوشل میڈیا بیرونی ملک سے آپریٹ نہیں ہو رہا، ہمارے پاس ملک بھر میں اچھی خاصی تعداد موجود ہے مگر یہ تجویز اچھی نہیں کہ کارکنان کے ٹھکانوں کا پتہ بتایا جائے۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم میں متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے 2 گھنٹے اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن سے 4 گھنٹے تحقیقات کی گئیں۔ 5 جون 2024 کو پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی 1971 کی متنازعہ ویڈیو کے حوالے سے لا تعلقی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں