تحریک انصاف کے ایک اور سیاسی جماعت سے رابطے بحال ہو گئے

لاہور (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جماعتوں نے کل ملاقات پر اتفاق کیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ، جماعت اسلامی کا وفد کل پیر کو پی ٹی آئی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سیاسی صورتحال کے حوالے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ بھی کئی ملاقاتیں کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close