ن لیگ کو جھٹکا، بڑی اتحادی جماعت ناراض ہوگئی

کراچی(پی این آئی)حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ناراض ہوگئی، حکومتی رویے پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ کوٹہ سسٹم میں 20 سال کے لیے توسیع کرنا کسی صورت قبول نہیں، شہری سندھ کے لیے ایم کیو ایم سے کیے جانے والے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی جانب سے رائے دی گئی کہ غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیئے، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close