پی ٹی آئی کارکنوں نے دھرنا کس کی مداخلت پر ختم کیا؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا راستہ روک کر دھرنا دیا، تاہم اعظم سواتی کی مداخلت پر اسے ختم کردیا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے برہان انٹرچینج سے پشاور واپسی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے برہان انٹرچینج کے قریب دھرنے کا اعلان کیا۔جس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کارکنوں میں پھنس گئے تھے، احتجاج ختم ہونے کے باوجود کارکن برہان انٹر چینج کے قریب موجود رہے اور وزیر اعلیٰ کا راستہ بند کیے رکھا۔پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہر صورت آج وزیر اعلیٰ ہمارے ساتھ راولپنڈی جائیں گے۔

بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی مداخلت پر کارکنان مان گئے اور انہوں نے دھرنا ختم کردیا۔اعظم سواتی کا کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملا ہوں، بانی پی ٹی آئی نے خود احتجاج ختم کرنے کا کہا، ہم سب نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر عمل درآمد کرنا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لیاقت باغ کے مقام پر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، راولپنڈی میں جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کر دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close