کارکن شیلنگ کا شکار ہو رہے اور وزیراعلیٰ گاڑی سے باہر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی کارکنان پھٹ پڑے

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ پنڈی میں احتجاج کیلئے صبح نکلے تھے۔ برہان انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ جاری ہے اور پی ٹی آئی کارکنوں کی غلیلوں کے ذریعے پولیس پر پتھراو کیا۔برہان انٹرچینج پر کارکنوں نے ان کے خلاف احتجاج کیا ہے۔کارکنوں نے کہا کہ کارکن شیلنگ کا شکار ہورہے ہیں اور وزیراعلیٰ گاڑی سے باہر نہیں نکلتے

کارکن کا کہنا ہے کہ وزیرصاحب آپ آگے آجائیں ہم آپ کے پیچھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گاڑی سے کارکنوں کو جواب دیاکہ ’آگے جاؤ، آگے جاؤ‘۔کارکنوں کے اصرار پر وزیراعلیٰ گاڑی سے نکل آئے اور آگے جانے کے احکامات دیے لیکن راستہ نہ ہونے سے قافلہ بدستور رکا ہوا ہے۔راستہ نہ ہونے کے باعث قافلے میں شامل کئی گاڑیاں واپس ہوگئیں۔ پی ٹی آئی کارکن ایک گھنٹے سے برہان انٹرچینج کے قریب موجود ہیں، برہان پل پر بڑے کنٹینرز لگادیے گئے ہیں اور ان کے ٹائرز سے ہوا نکادی گئی ہے۔کھانے پینے کا انتظام نہ ہونے سے کارکن پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں