تنخواہ دار طبقے کیلیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا پاکستان کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری پر کہنا ہے کہ امریکی مدد اور چین کا تعاون پروگرام کی منظوری کی وجہ بنا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے جمعرات کو پاکستان کے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی ہے، جس کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ نے دی، نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر مشتمل ہے۔وزیر خزانہ نے نیویارک میں امریکی خبر رساں ادارے وائس آف امریکہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نئے قرض پروگرام کی منظوری میں امریکہ نے مدد کی، چین کے تعاون سے ہی قرض پروگرام کا حصول ممکن ہوا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا اپنے اعلامیے میں کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ افراط زر میں بھی کمی واقع ہوئی ہے تاہم پاکستان اب بھی کئی بڑے چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، جن میں مشکل کاروباری ماحول، کمزور حکمرانی، اور محدود ٹیکس بیس شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی معیشت میں بنیادی اصلاحات لانا ہوں گی، حکومت کے پاس اصلاحات کے سوا کوئی چارہ نہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار اور مینوفیکچرنگ طبقے پر جو اضافی بوجھ ڈالا گیا تھا اسے کم کیا جائے گا، ریٹیلرز، ہول سیلرز، زراعت اور پراپرٹی کے شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ماضی میں بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرتا رہا ہے، امید ہے کہ مستقبل میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close