سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید سرکاری ادارے بند کرنے کی تجاویز تیار کرلیں۔

وزارت صنعت وپیداوارکے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈز سنٹر اور نیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کو بند کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کاحجم اوراخراجات کم کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر کام ہو رہا ہے جس میں اداروں کو بند کرنا، نجکاری اور ضم کرنے سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈزسینٹر اورنیشنل پروڈکٹویٹی آرگنائزیشن بند کرنےکی تجویز ہے، اسی طرح پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی کو بھی بند کرنے کی تجاویز تیار کی گئی ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی نجکاری کرنے یا اسے ختم کرنے کے دونوں آپشنز زیر غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن اور نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ کو بند کرنے کےلئے بھی وزارت صنعت وپیداوار کو ٹاسک دیا ہوا ہے، یہ تجا ویز وزیر اعظم کو پیش کی جائیں گی اور وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وفاقی کا بینہ ان تجاویز کی منظوری دے گی۔یاد رہے کہ وزیر خزانہ کی سر براہی میں رائٹ سائزنگ کمیٹی حکومت کے انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات پر کام کر رہی ہے جس کا مقصد انتظامی ڈھانچے کا حجم کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close