وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی

راولپنڈی (پی این آئی) پنجاب حکومت نے وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کر دی، صوبائی حکومت کا علی امین گنڈاپور کو صوبے کے کسی بھی علاقے میں احتجاج کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کی خیبرپختونخوا سے پنجاب میں احتجاج کے لیے داخل ہونے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں کسی جگہ احتجاج نہیں کرسکیں گے۔ جبکہ پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں دو روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ رینجرز کی تعیناتی کیلئے وفاقی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close