پی ٹی آئی نے جلسے کیلئے دائر درخواست واپس لے لی

راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راولپنڈی میں جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لے لی۔

پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت آج ہونی تھی۔تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی نے راولپنڈی میں جلسے کی اجازت کے لیے ہائیکورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے راولپنڈی جلسے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close