اسلام آباد ہائیکورٹ سے شبلی فراز کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ سے نا نکالنے کے معاملے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالا جائے۔ سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔

واضح رہے کہ شبلی فراز نے عدالتی حکم پر ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close