لاہور (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف کے اعلیٰ عہدیدار حماد اظہر اور معروف اینکر پرسن شفاء یوسفزئی کے درمیان مبینہ شادی
کی افواہیں زیر گردش ہیں جو کہ ایک معروف نوجوان صحافی کے دعوے کے بعد شروع ہوئیں تاہم انہوں نے زور اس وقت پکڑا جب پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کے ٹویٹ پر جواب دیا لیکن اب اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے بھی اس پر خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل میں انہیں بے بنیاداور جھوٹی قرار دیدیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن شفاء یوسفزئی نے سابقہ ٹویٹر اور موجودہ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ محترم حضرات، واضح کر دوں کہ میں نے کسی سے شادی نہیں کی! تاہم سوشل میڈیا پر جو مہم میرے خلاف چلائی جا رہی ہے، وہ مجھے یہ یاد دلاتی ہے، جیسے یہ ہر محنت کش خاتون کو یاد دلانا چاہیے، کہ پاکستان جیسے مردانہ حاکمیت والے معاشرے میں ایک عورت کس قدر غیر محفوظ ہے اور ہمیشہ اپنی موجودگی کا جواز پیش کرتی رہتی ہے! (ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مجھے اس طرح نشانہ بنایا گیا ہے)۔ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے درخواست کرتی ہوں کہ اس بے بنیاد مواد کو حذف کریں اور تمام معزز مرد و خواتین سے گزارش ہے کہ اس غیر ضروری مہم کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔‘‘
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر نے بھی ان افواہوں پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’ مجھ سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک جعلی خبر گردش کر رہی ہے ، مہربانی کر کے یہ خبریں پھیلانے والے اکاونٹس اور کلک بیٹس کو رپورٹ کریں، یہ صرف ایک دھوکہ ہے تاکہ ہمیں ہمارے اصل مقصد، یعنی پاکستان کو ظلم و جبر سے آزاد کروانے سے ہٹایا جا سکے۔ رپورٹ کریں اور پھر نظر انداز کریں۔ شکریہ۔‘‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں