لاہور ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

لاہور سے ابوظہبی کے لیے روانہ ہونے والی پرواز نے فنی خرابی کی بنا پر روانگی کے ایک گھنٹے بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر واپس ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز ای وائی 242 نے لاہور سے ابوظہبی کے لیے صبح 4 بج کر 48 منٹ پر ٹیک آف کیا، روانگی کے فوری بعد پائلٹ نے اے ٹی سی لاہور سے رابطہ کر کے طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کی۔ذرائع کے مطابق اے ٹی سی نے طیارے کو فوری واپس لینڈنگ کی اجازت دی جس کے ایک گھنٹہ 5 منٹ بعد پرواز ای وائی 242 نے باحفاظت علامہ اقبال ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر کے لاؤنج منتقل کر دیا گیا ہے اور طیارے کا معائنہ جاری ہے جبکہ مسافروں کی منزل پر روانگی کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیںترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ائیر بس اے 321 (پرواز ای وائی 242) طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close