رہنما پاکستان تحریکِ انصاف اعظم سواتی نے کہا کہ کسی کی ایکسٹینشن نہیں ہونی چاہیے، ہم اس کو روکیں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ کوئی سیاسی معاملہ نہیں، اگر قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی تو کچھ بھی نہیں ہو گا، آئینی پیکیج کا مقصد سیاہ عدالت قائم کرنا ہے۔شعیب شاہین نے کہا کہ ترامیم کا مقصد سپریم کورٹ کی پاور کو ختم کرنا ہے۔لطیف کھوسہ نے کہا کہ کالے کوٹ کا وجود خطرے میں ہے، ہم آزاد عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے وکلاء نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وکلاء آئینی عدالت کے قیام کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر جمع ہوئے تھے جہاں سلمان اکرم راجہ، لطیف کھوسہ، اعظم سواتی اور راجہ بشارت بھی موجود تھے۔سپریم کورٹ کے باہر خاردار تاریں اور پولیس کی نفری پہنچائی گئی۔بعد ازاں پی ٹی آئی وکلاء سپریم کورٹ سے پارلیمنٹ ہاؤس گیٹ تک مارچ کے بعد منتشر ہو گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں