سولر سسٹم لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری‎

راولپنڈی(پی این آئی)بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بھاری بلوں سے پریشان پاکستانیوں کیلئے ایک بڑی خبر آئی ہے، اگر آپ مہنگی سول پلیٹیں خریدنے سے تنگ آگئے ہیں تو صرف ای پلیٹ سے بھی کام چلا سکتے ہیں کیونکہ پاکستان میں 700 واٹ سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی سولر پلیٹ نے انٹری دے دی ہے۔

نجی ویب سائٹ ”پرو پاکستانی“ کے مطابق سولر ٹیکنالوجی کمپنی ”ٹرائناسولر“ (Trinasolar) نے اپنی سولر پلیٹوں کی جدید “ورٹیکس این 720 واٹ “(Vertex N 720W) سیریز پاکستان میں متعارف کرائی ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ پینلز جدید ترین این ٹائپ اور آئی ٹاپ کون سیل ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے زیاد سے زیادہ 720 واٹ کی پاور آؤٹ پٹ جنریٹ کرسکتے ہیں۔کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ کم روشنی والے حالات میں بھی اچھی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق انتہائی درجہ حرارت اور الٹرا وائلیٹ انحطاط کو برداشت کرنے کے لیے ان پینلز کی سخت ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔کمپنی کے مطابق زیادہ پینلز خریدنے کے بجائے آپ کم پینلز سے ہی کام چلا سکتے ہیں۔ فی ماڈیول زیادہ پاور آؤٹ پٹ سے کم پینلز کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے ریکنگ، وائرنگ اور مزدوری سے متعلق اخراجات کم ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں