پی آئی اے کی نیلامی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

راولپنڈی(پی این آئی)نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن ( پی آئی اے ) کی نیلامی کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کر کے 31 اکتوبر کر دی گئی ہے جبکہ معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر ہے ۔کمیشن کے مطابق نیلامی کیلئے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جا سکتی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر تک جمع کروانی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close