تنخواہ دار طبقے کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے تحت ٹیکس گزاروں کیلئے پری فلڈ ریٹرن (PRE FILLED RETURN) نظام کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2024-25ء سے گزشتہ روز تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی پری فلڈ ریٹرن سسٹم کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور ان ہدایات پر 23ستمبر سے عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ 2025ء سے بزنس مین (افراد) پر بھی پری فلڈ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کا نظام شروع کر دیا جائے گا۔آغاز ہفتہ سے تنخواہ دار طبقہ جب ایف بی آر کی ویب سائٹ پر لاگ ان ہوا کرے گا تو اُس کے سامنے پری فلڈ ریٹرن کا تمام ڈیٹا آ جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر بزنس مینوں کو بھی آٹومیٹ کرنے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close