کیا حکومت پی ٹی آئی کو آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی ؟اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی)کیا حکومت پی ٹی آئی کو بھی آئینی ترمیم پر قائل کرنے کی کوشش کرے گی ؟ (ن) لیگی رکن قومی اسمبلی نے اس حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن )بلال اظہر کیانی نےکہا ہے کہ امید کرتا ہوں ہم پی ٹی آئی کوبھی آئینی ترمیم پر قائل کرسکیں۔پی ٹی آئی کے اندر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کرنے کے جراثیم نہیں ہیں۔اپنی پارلیمانی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے کوشش کریں گے پی ٹی آئی کو قائل کریں۔اس ملک میں عمران خان کے رونے دھونے کے سوا اور بھی بہت سے کام ہیں اور ان کی طرف توجہ جاری رہے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ پروگرام میں رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے بھی شرکت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close