آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو حکومت کیساتھ کیا ہو گا ۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ اگر آئینی ترمیم نہیں ہوئی تو 30اکتوبر سے پہلے مریم نواز نہیں ہوں گی یا سسٹم رول بیک ہوگا، جنہوں نے ٹاسک دیا انہوں نے کہا آئینی ترامیم پاس کراؤ۔ کوئی فورس ایسی تھی جو ان کو پش کررہی تھی کرو نہیں تو پھر ہم کچھ کریں گے۔امید کرتا ہوں آئینی ترمیم پاس نہیں ہوگی۔آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو (ن )لیگی حکومت کی چھٹی ہوگی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی دھمکی نئی نہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کاہنہ میں وعدے کے مطابق پیغام پہنچا کر گئے۔وزیراعلیٰ کے پی نے لاہور کی حدود میں کلاشنکوف لہرا کر شیشہ توڑا تو ویڈیو دکھا دیں۔ پاکستان میں پچھلے 2 سال میں جس قسم کی ایف آئی آرپنجاب پولیس نے درج کی ہیں پچھلے70سال میں درج نہیں ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کے پی28ستمبر کو بھی پنڈی میں تقریر کرکے چلے جائیں گے۔5اکتوبر کو مینار پاکستان دوبارہ جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close