پاکستان کا لڑاکا طیارہ آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل, خوشخبری آگئی

باکو (پی این آئی) پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائے گئے JF 17-C لڑاکا طیارے آذربائیجان کے فوجی بیڑے میں شامل کرلیے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صدر الہام علیوف نے باکو میں حیدر علیوف ایئرپورٹ پر پاکستانی فوجی حکام کے ہمراہ جے ایف سیونٹین سی لڑاکا طیارے کی مہارت کا مشاہدہ کیا۔جےایف 17سی طیارے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس اور چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کے اشتراک سے بنائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں