توہین الیکشن کمیشن کا مقدمہ، سابق وفاقی وزیر کو بری کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری ہو گئے۔

سما ٹی و ی کے مطابق فوادچودھری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر تھانہ کوہسانہ میں مقدمہ درج تھا،فوادچودھری وکیل قمر عنایت راجہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل صفائی نے کہاکہ فوادچودھری کی پریس کانفرنس لاہور میں تھی، مقدمہ یہاں درج ہوا، اس کیس میں مدعی مقدمہ بھی غیرمتعلقہ ہے،عدالت نے فوادچودھری کو توہین الیکشن کمیشن کے مقدمہ میں بری کردیا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close