خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سابق گورنر کےپی کوغیر آئینی طور پر اپنا مشیر بنایا، نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

پشاور (پی این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آئین کےبرخلاف قدم اٹھاتے ہوئے سابق گورنر کےپی شاہ فرمان کو اپنا چھٹا مشیر بنالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کو وزیراعلیٰ کے لیے سینئر مشیر تعینات کردیا ہے، شاہ فرمان، وزیراعلیٰ کےسیاسی امور کے لیے سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر صوبائی کابینہ کے تمام اجلاسوں میں شرکت کے اہل ہوں گے، تاہم سابق گورنر کو سرکاری مراعات نہیں ملیں گی اور وہ اعزازی طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلی کے پہلے سے پانچ مشیرموجود ہیں اور آئینی طورپر چھٹے مشیرکی تقرری نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close