حکومت نے کابینہ ارکان کیلئے 24 کروڑ روپے کی نئی گاڑیاں خرید لیں

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کے لیے 24 کروڑ روپے کی 25 نئی ہونڈا سٹی گاڑیاں خرید ی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع کابینہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ گاڑیاں وفاقی وزرا کو الاٹ کی جائیں گی نئی خریدی گئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی.ذرائع کابینہ ڈویژن کے مطابق 25 نئی لگژری گاڑیوں کی مالیت 24 کروڑ روپے ہے حکومت نے 1500 سی سی ہونڈا سٹی گاڑیاں خریدی ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 نئی سرکاری گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے پول کار میں پہنچ گئیں ہیں سیکرٹری کابینہ ڈویژن کامران افضل نے نئی گاڑیوں کی خریداری کی تصدیق کردی سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے موقف میں بتایا کہ نئی گاڑیاں متبادل کے طور پر استعمال کی جائیں گی، گاڑیوں کی خریداری سے قبل کفایت شعاری کمیٹی کی منظوری لی گئی ہے.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close