عمران خان کا 28 ستمبر کے جلسے سے متعلق بڑا اعلان

راولپنڈی(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا،28 تاریخ کو راولپنڈی میں جلسہ نہیں احتجاج کرینگے،سٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، سٹیبلشمنٹ کے لوگ رائٹ دکھا کے لیفٹ مارتے ہیں،ہم لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے درخواست واپس لے رہے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے انہوں نے جلسے کی اجازت نہیں دینی اور اگر یہ اجازت دے بھی دیتے ہیں تو شہر سے باہر کسی جگہ جلسہ کرنے کی اجازت دیں گے۔جلسے کے بجائے اب ہم راولپنڈی میں ہفتے کو بھرپور احتجاج کرینگے۔ ہمارے وکلاءکل سپریم کورٹ کے باہر بھی احتجاج کرینگے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس منصور علی شاہ سے کبھی ملاقات نہیں۔ آئین بھی یہی کہتا ہے سینئر ترین جسٹس کو چیف جسٹس تعینات کرے۔ایک ماہ رہ گیا چیف جسٹس کے نام کا اعلان کیا جائے۔سب کو کہتا ہوں ان سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

8 ستمبر کے جلسے کے بعد واضح کرچکا ہوں ہم کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرینگے۔سٹیبلشمنٹ کے لوگ رائٹ دکھا کے لیفٹ مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور سمیت تمام لیڈر شپ کو ہدایات ہیں سٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ روف حسن کو غلط فہمی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 28 ستمبر کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close