سعودیہ کے راستے یورپ جانے والے 15 مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا، 2 گرفتار

سعودی عرب جانے کے لیے طیارے میں سوار 15 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے پر مسافروں نے بتایا کہ وہ سعودی عرب سے اسپین جا رہے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے ساتھ سفر کرنے والے 2 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان نے اسپین بھیجنے کے لیے فی مسافر سے 15 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close