مریم نواز کی حکومت 30 اکتوبر تک قائم نہیں رہے گی، بڑا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ وہ اپنے دعوے پر قائم ہیں کہ 30 اکتوبر تک مریم نواز کی حکومت قائم نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے این او سی نہیں دیں گی مگر ہم 5 اکتوبرکو مینار پاکستان لاہور ضرور جائیں گے۔پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ آئینی ترمیم پاس نہ ہوئی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کی چھٹی ہو جائے گی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور غنڈہ ہے اور علی امین گنڈا پور کو پنجاب جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close