فیصل آباد (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، خیبر پختونخوا کے حکمران گالیاں دینے، جلاؤ گھیراؤ کے بجائے عوام کے لیے کام کریں میں پنجاب کے جس اسپتال میں جاتی ہوں وہاں خیبرپختونخوا سے آئے مریض زیر علاج ملتے ہیں، پنجاب میں آکر قانون توڑو گے تو منہ توڑ جواب ملے گا۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ میں کام کرکے عوام کے سامنے آتی ہوں، آج کسان پیکج پر عمل درآمد کا اعلان کررہے ہیں، اچھی سیاست نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، نوجوانوں کے نعرے لگانے والے بہت آئے بہت دیکھےآپ نے، سیاست کو بدنام کیا ہوا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستانی تاریخ میں ایسا کوئی ایگریکلچر پیکج نہیں بنا، میری کابینہ میں 95 فیصد نوجوان ہیں، 6 سال میں ایک نوجوان کو میرٹ پر نوکری ملی، حلفاً اقرار کرتی ہوں کہ ایک بھی نوکری میرٹ کے خلاف نہیں دی گئی، آپ ڈگری لے کر جاتے ہو، نوکری نہیں ملتی، مجھے احساس ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کیا آپ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں گالم گلوچ ہو، یہ تو بڑا آسان ہے میں بھی کسی اور صوبے میں جاکر جلاؤ گھیراؤ کروں، بھڑکیں لگانا، جلاؤ گھیراؤ کرنا آسان ہے، جہاں جاتی ہوں خیبرپختونخوا کے مریض ملتے ہیں، پہلے بحث ہوتی تھی ملک نے کتنی ترقی کرلی کیا منصوبے بن گئے، آج بحث ہوتی ہے کس نے کتنی اونچی آواز میں گالی نکالنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں