کیا پی آئی اے کا نام تبدیل ہو جائے گا؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، یہ ہمارے ملک کا برینڈ نام ہے، جو کے تبدیل نہیں ہوگا۔

فاروق ستار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رکن کمیٹی صبا صادق نے چیئرمین پی آئی اے سے سوال کیا کہ کیا نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل کیا جائے گا؟ کیونکہ اگر نام تبدیل کیا گیا تو سارے روٹ ہی بدل جائیں گے۔جس پر چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام تبدیل نہیں کیا جائے گا، یہ ہمارے ملک کا برینڈ نام ہے، تبدیل نہیں ہوگا۔چیئرمین پی آئی اے نے بتایا کہ ابھی ہمارے جہازوں میں وائی فائی کی سہولت نہیں ہے لیکن نئے جو جہاز آئیں گے ان میں وائی فائی کی سہولت دستیاب ہوگی، جبکہ جہازوں میں فوڈ کی سروس کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close