راولپنڈی (پی این آئی) پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا اور قاضی فائز عیسی کو وہاں بٹھانا ہے راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاﺅنڈ کے مقدمے کی سماعت کے بعد کمرہِ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے یہ سب گینگ آف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے.
عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرے انہوں نے کہا کہ کل سے جو ہو رہا ہے اس سے واضح ہے کہ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ملے ہوئے ہیں اور چیف الیکشن کمشنر کو پتہ ہے اس پر آرٹیکل چھ لگے گا اسی لیے الیکشن فراڈ کو دبایا جا رہا ہے عمران خان نے سپریم کورٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بھی الیکشن فراڈ کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس بجھوا دیتے ہے.
انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن کی تعریف چیف جسٹس کرتے ہیں اور تھرڈ ایمپائر سب کنٹرول کر رہا ہے وہ ان کی ٹیم کا کپتان ہے انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرکے قاضی فائز عیسی کو آئینی کورٹ میں بٹھانا چاہتے ہیں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں.
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں