پی ٹی آئی نے اگلی اہم ترین تقرری کا مطالبہ کر دیا

بانیٔ پی ٹی آئی نے اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کو مکمل بیک کرتے ہیں۔بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ آئینی عدالت کا مقصد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی پاور کو ختم کرنا ہے، حکومت ساری عدلیہ کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن فراڈ کو کور کرنے کے لیے ان کو اپنے ججز چاہئیں، یہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کسی بھی طرح سے اوپر نہ آئے۔

بانیٔ پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کوئی بھی جلسہ نہیں کرنے دیا جا رہا، راولپنڈی میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close