پی ٹی آئی کا عمران خان کی سالگرہ کے دن لاہور میں جلسے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین کی سالگرہ پر مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کی نئی درخواست جمع کرادی ۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینئر نائب صدر نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کےلیے درخواست دی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق 5 اکتوبر 2024ء کو بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ ہے، ہمیں اپنے لیڈر کا جنم دن منانے کی اجازت دی جائے، اس لیے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔متن کے مطابق پی ٹی آئی مینار پاکستان میں شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتی ہے، جلسے کے شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر عمل کریں گے۔

درخواست کے متن میں مزید کہا کہ مینار پاکستان میں فضل الرحمان اور طاہر القادری بھی جلسہ کرچکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close