عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی‎

راولپنڈی (پی این آئی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

24 نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات ختم ہوتے ہی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس چلے گئے،جیل انتظامیہ کے مطابق ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں لاہور جلسہ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28ستمبر کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ سے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ،ملاقات میں ملکی،سیاسی،خیبر پختونخوااور پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close