مخصوص نشستوں کا کیس، حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرے گی یا نہیں؟

کراچی (پی این آئی )مخصوص نشستوں کے کیس میں حکومت سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کے فیصلے پر عمل کرے گی یا نہیں ۔۔۔؟ اس حوالے سے سینئر اینکر نےتہلکہ خیز انکشاف کیا ہے ۔

معروف اینکر و میزبان محمد جنید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججوں کا تفصیلی فیصلہ سامنے آگیا جس کے بعد پارلیمنٹ اور عدلیہ میں محاذ آرائی مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے محمد جنید کا کہنا تھا حکومت نہ صرف اعلانیہ طور پر بلکہ اپنے اقدامات کے ذریعے یہ واضح کررہی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججوں کے فیصلے پر عمل نہیں کرے گی، تفصیلی وجوہات سامنے آنے سے پہلے ہی سپیکر قومی اسمبلی سیٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ چکے ہیں اور قومی اسمبلی کی پارٹی پوزیشن جاری کرچکے ہیں جس میں تحریک انصاف کا نام بھی نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close