جسٹس منصور علی شاہ نے تنازعات کے حل کیلئے اہم تجویز دیدی

اسلام آباد (پی این آئی)سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے تنازعات کےحل کے لیے ثالثی مراکز کی تجویز دے دی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے فاطمہ جناح یونیورسٹی اسلام آباد کے 2 روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔جسٹس منصور علی شاہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعات کا ثالثی کے ذریعے حل وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،لگتا نہیں تنازعات کے ثالثی حل کے بغیر ہم 24 لاکھ مقدمات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقدمہ بازی کا سب سے اسمارٹ Alternative Dispute Resolution ( اے ڈی آر) ہی ہے، مقدمات کے مسئلے کے حل کے لیے اسی جانب جانا ہوگا، زیر التوا مقدمات اے ڈی آر سینٹر منتقل کرنے کے لیے ضلعی سطح پر اے ڈی آر سینٹر بنانا ہوں گے، شہریوں کو انصاف کی جلد فراہمی کے لیے اےڈی آر سینٹرز میں مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارے بات چیت سے پروان چڑھتےہیں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بات چیت، شیئرنگ، خیال رکھنے کے کلچر کو فروغ دینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close