پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جلسے کیلئے نئی درخواست دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سالگرہ پر لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کی نئی درخواست دے دی۔

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے سینیئر نائب صدر کی جانب سے ڈی سی لاہور کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے درخواست جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ 5 اکتوبر بانی پی ٹی آئی کی سالگرہ ہے،جلسے کی اجازت دی جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ ہمیں اپنے لیڈر کی سالگرہ کی تقریب منانے کی اجازت دی جائے، شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں یقین دلایا گیا کہ جلسے کے شرکاء تمام قانونی ضابطوں پر عمل کریں گے۔

اس کے علاوہ درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان میں فضل الرحمان،طاہرالقادری بھی جلسہ کرچکےہیں، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ ہفتے کوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ کیا تھا لیکن جلسہ کا وقت ختم ہوتے ہی اسے روک دیا گیا تھا اور پولیس نے مائیک اورلائٹس بند کرا دی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close