پی ٹی آئی کی اکثریت نے حکومت سے آئینی ترامیم پر بات چیت کی مخالفت کردی

اسلام آباد ( پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف کی اکثریت نے حکومت سے آئینی ترامیم پر بات چیت کی مخالفت کردی۔

اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی نعیم اشرف بٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اکثریتی ارکان نے حکومت سے آئینی ترامیم کے ماعاملے پر کسی بھی قسم کی بات چیت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ’حکومت کے ساتھ ترامیم پر بات چیت کرنے کا مطلب ان کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہے‘ جب کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنماء ایسی ترامیم پر بات کرنے کے حامی ہیں جن پر تمام جماعتیں متفق ہوں، جس کی بناء پر قانون سازی کے معاملے پر پارٹی کی سینئر قیادت قائد پی ٹی آئی عمران خان سے واضح احکامات لے گی۔

اسی معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کا ہمارے پاس بھی کسی قسم کا مسودہ نہیں تھا نہ دیا گیا، ہم کمیٹی میں صرف بیٹھے رہے، خصوصی کمیٹی میں حکومتی اراکین کے پاس ہمارے سوالوں کا کوئی جواب نہیں تھا، خصوصی کمیٹی میں حکومتی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کا منفی کردار رہا، یہ لوگ چاہتے تھے اپنے ہاتھ پاؤں کاٹ کر کسی اور کے حوالے کر دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close