راولپنڈی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں پنڈی شہر کے اندر جلسے کی اجازت نہ ملی تو ہم جلسہ احتجاج میں تبدیل کر دیں گے، بانی پی ٹی آئی نے کہا 28ستمبرکو پنڈی میں جلسہ کریں، ہم نے آج احتجاج کیا ہے کہ ہم کسی بکرامنڈی نہیں جائیںگے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلاءاین او سی کیلئے کوشش کر رہے ہیںلیکن انہوں نے ہمیں این او سی نہیں دینا،یہ ہمیں کہیں بکرامنڈی میں پھینک دیں گے۔ہم پنڈی شہر کے اندر جلسہ کریں گے اگر انہوں نے ہمیں اس کی اجازت نہیں دی تو ہم پھر احتجاج کریں گے۔لاہور مینار پاکستان پر 5اجازت نہ ملی تو بھی مینار پاکستان پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم لوگ سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا۔ ہم انکے ساتھ کھڑے ہوں گے تو وہ ہمیں انصاف دے سکیں گے ۔
اکتوبر احتجاج کیلئے این او سی اپلائی کر دیا ہے۔
اب ہماری اپنی آزادی کا سوال ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا آپ میری فکر نہ کریں آپ اپنے لئے نکلیں۔ اگر یہ توسیع کیلئے دو تہائی اکثریت میں کامیاب ہو گئے تو یہ ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 68سال کر دیں گے۔ اسکا مطلب ہے ایک انسان گدی نہ چھوڑنے کیلئے پورے ملک کو داوپر لگا دے گا۔جب توسیع ملے گی تو یہ سپریم کورٹ کو دفن کر دیں گے۔گفتگو کے دوران علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو جمہوریت،عدلیہ اور اپنی آزادی کیلئے کھڑے ہونے کا حق بنتا ہے۔
چوری شدہ ووٹ کے تحفظ کے لئے آپکو قاضی فائز کی ضرورت ہے جتنی بڑی آئین شکنی ہوئی ہے جب تک تحفظ نہیں ملے گا یہ ڈرے ہوئے ہیںانکے اوپر تو آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ قاضی فائز عیسی نے جو پی ٹی آئی کے ساتھ کیا اسکا مقصد کیا ہے ان کا پی ٹی آئی کو تباہ کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ دو تہائی اکثریت دوسری جماعتوں کو دی جائے تاکہ قاضی فائز کو توسیع ملے اسی توسیع کیلئے پی ٹی آئی کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق جو پٹیشن سپریم کورٹ میں دائر کی گئی وہ آج تک نہیں سنی گئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں