مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی اور آرٹیکل 6 کے تحت ان کے خلاف مقدمہ دائر ہونا چاہیے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر سے پورا پورا حساب لیا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے یکم مارچ کے فیصلے کو آئین سے متصادم قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، الیکشن کمیشن کے پاس اگر مگر کا آپشن باقی نہیں رہا۔
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عدالت کا حکم نہ ماننے پر وزیرِ اعظم اور چیف الیکشن کمشنر توہینِ عدالت کے مرتکب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصلے میں پی ٹی آئی کی بطور سیاسی جماعت وضاحت دی گئی ہے، حکومت کا پی ٹی آئی کے خاتمے کا خواب کبھی بھی شرمندۂ تعبیر نہ ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں